خونی رنگ کا چاند گرہن! زمین پر سائے کا سحر انگیز منظر دیکھنے کیلئے تیار ہیں؟

خونی رنگ کا چاند گرہن! زمین پر سائے کا سحر انگیز منظر دیکھنے کیلئے تیار ہیں؟

آج یہ کوئی عام رات نہیں ہوگی، یہ رات سرخ چمکتے چاند کی ہوگی، جب آسمان پر ایک دیو ہیکل گولہ دہکتا ہوا دکھائی دے گا۔
جی ہاں! 14 مارچ کی رات اس سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا اور یہ کوئی عام چاند گرہن نہیں بلکہ "خونی چاند” ہوگا، جو پورے آسمان کو ایک سرخ روشنی میں نہلا دے گا۔

جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے، تو سورج کی روشنی زمین کے ماحول سے گزر کر چاند تک پہنچتی ہے، مگر یہاں ایک جادوئی کھیل ہوتا ہے ۔ نیلی روشنی چھن جاتی ہے، اور چاند پر صرف سرخ اور نارنجی رنگ کی روشنی پہنچتی ہے، جس کی وجہ سے چاند خون کی مانند دہکتا ہوا دکھائی دیتا ہے!

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات اور جمعے کی رات چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔

پاکستان میں کیوں نہیں دیکھا جا سکے گا؟

یہ مکمل چاند گرہن تو ہوگا، مگر پاکستان میں یہ نظارہ دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ یہ گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:57 بجے شروع ہوگا، 11:58 بجے اپنے عروج پر ہوگا اور دوپہر 3 بجے ختم ہوگا۔ یعنی یہ دن کے وقت ہوگا جب چاند آسمان پر موجود ہی نہیں ہوگا!

کون سے ممالک یہ نظارہ دیکھ سکیں گے؟

اس خونی چاند کا جادو شمالی اور جنوبی امریکہ، یورپ کے کچھ حصے اور افریقہ کے کچھ علاقے دیکھ سکیں گے۔ وہاں کی تاریک رات میں چاند ایک سرخ الاؤ کی طرح آسمان پر دہکتا نظر آئے گا۔

آخری مرتبہ کب ہوا تھا ایسا نظارہ؟

ایسا مکمل خونی چاند آخری بار 2022 میں دیکھا گیا تھا اور اگلی بار 7 ستمبر 2025 کو افریقہ، ایشیا، آسٹریلیا اور یورپ میں دیکھا جائے گا۔ یعنی اگر آپ اسے دیکھنے سے محروم رہ گئے تو اگلے سال ایک اور موقع آپ کے پاس ہوگا!
دوسری جانب رواں سال کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، یہ بھِی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا

چاند گرہن کی تاریخ اور پراسرار عقائد
زمانہ قدیم میں چاند گرہن کو بدشگونی سمجھا جاتا تھا۔ کچھ تہذیبوں کا ماننا تھا کہ چاند کو کوئی آسمانی دیو کھانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ کچھ نے اسے برگزیدہ روحوں کا پیغام قرار دیا۔ مگر آج سائنس نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک فلکیاتی مظہر ہے، مگر کتنا دلکش، کتنا پرسرار اور کتنا سحر انگیز!

Check Also

🔴راولپنڈی: سدرہ کے قتل کا فیصلہ سنانے والے ملزم نے ہی اس کا جنازہ پڑھایا، دوسرا شوہر سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشافات

راولپنڈی کی فوجی کالونی میں جرگہ کےحکم پر خاتون کو قتل کرنے کے واقعہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے