کانسٹیبلان کی سیٹوں پر بھرتی کے لیے تحریری امتحان574 امیدوار شریک ہوئے۔ ڈی آئی جی عثمان اکرم گوندل،ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیرکی نگرانی میں عارف شہید پولیس لائنز میں تحریری امتحان کا انعقاد ہوا۔ تحریری امتحان میں لیڈیز اور اقلیتی امیدوار بھی شامل ہوئے۔ بھرتی میرٹ پر ہوگی اس خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ اور ڈی پی او حافظ آباد نے دوران تحریری امتحان امیدواران سے کیا۔تحریری امتحان میں دوڑ اور جسمانی پیمائش میں کامیاب امیدواران شامل ہوئےآئندہ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدوار انٹرویوز میں شامل ہوں گے۔ اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد نے کہا کہ آپ سب امیدوار بخوبی واقف ہیں کہ تمام مراحل میں میرٹ پر پورا اترنے والے اگلے مرحلہ میں پہنچ رہے ہیں آئندہ بھی میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کا سلسلہ مکمل کیا جائے گا۔


hellopoint.pk