ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر ان ایکشن، اصل حقائق سامنے آنے پرمدعی مقدمہ گرفتار، مقدمہ کا اندراج کروایا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 414 بجرم 380 تتیمہ بیان میں نامزد ملزم کے وارثان ڈی پی او حافظ آباد کےسامنےکھلی کچہری میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مقد مہ ہذا میں نامزد ملزم بلال کو ذاتی عناد پر نقصان پہنچانے،اصل ملزم کو فائدہ پہنچانےاور تفتیشی پولیس آفیسر کو گمراہ کرنے کے لیے تتیمہ بیان میں نامزد کیا ہے ۔جس پر ڈی پی او حافظ آباد نے انکوائری کا حکم دیاتو اصل حقائق سامنے آگئے۔ مدعی مقدمہ کو اصل حقائق چھپانے پر ڈی پی او حافظ آباد نےفوری کاروائی کرواتے ہوئے تھانہ صدر حافظ آباد میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا۔ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ کسی بھی بے گناہ کو بے جا قانونی کارروائی کا نشانہ نہیں بننے دیا جائے گااوراصل مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Check Also

حافظ آباد : نواحی گاؤں میاں رحیماں میں بااثر شخص کی خواتین پر تھپڑوں کی بارش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے