ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی جرنلسٹ زاہد سہیل سے خصوصی گفتگو

حافظ آباد (زاہد سہیل سے)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے جر نلسٹ زاہد سہیل سے خصو صی گفتگوکر تے ہو ئے کہا کہ 750ملین کی لاگت سے بائی پاس ریلوے لائن پر فلائی اُوور کے تعمیراتی منصوبے کو برق رفتاری سے مکمل کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو ذرائع آمدو رفت بہتر سہولیات دستیاب ہو سکیں۔فلائی اُوور کے تعمیراتی کام میں کسی قسم کی تاخیر اورغفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ اس اہم عوامی، فلاحی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے وہ خود اس کی مانیٹرن کرینگے تاکہ فلائی اُوور کا یہ منصوبہ جلد ا ز جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ ڈپٹی کمشنرکاعبدالرزاق کا جرنلسٹ زاہد سہیل سے خصو صی گفتگوکر تے ہو ئے مزید کہنا تھا کہ فلائی اُوور کے تعمیراتی کام میں خلل کے باعث شہریوں کو پہلے ہی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،لیکن اب حکومت پنجاب کی جانب سے اس کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں اور کام شروع ہے۔ محکمہ ہائی وے اس بات کو یقینی بنائے کہ فلائی اُوور کے اس اہم منصوبے کی تعمیر میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہ ہو اور یہ منصوبہ اپنی مقررہ مدت میں جلد ا ز جلد مکمل ہو سکے تا کہ حافظ آباد کے شہریوں اور بالخصوص دیگر شہروں سے آنے والی ٹریفک کے لیے ذرائع آمدو رفت کی بہتر سہولت میسر آسکے ڈپٹی کمشنر کاجرنلسٹ زاہد سہیل سے دوران گفتگو مزید کہنا تھا کہ دو رویہ فلائی اُوور کے نیچے 16,16فٹ کی دو سروس روڈز بھی بنائی جائینگی۔انکاکہنا تھا کہ اس منصوبے پر انجینئر اور دیگر ٹیمیں تیزی سے کام کر رہی ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

Check Also

🔴الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمان کو نا اہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے