حافظ آباد: بااثرملزمان کی زمین فروخت کرکے دوبارہ قبضہ کی کوشش،20مسلح افراد کا چادرچاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھرمیں داخل ہوکر تشدد۔پولیس تھانہ صدر بااثر ملزم کے خلاف کاروائی گریزاں۔پولیس کاروائی نہ کرنے پر خواتین اورمردوں کا احتجاج مظاہرہ۔ڈی پی او حافظ آباد سے کاروائی کا مطالبہ۔نواحی گاؤں چک کھرل کے رائے ظفراقبال کے اورسیز بیٹوں ارباز خان اورشہروز خان نے اپنے گھرسے ملحقہ ساڑھے چارکنال زمین قیمت اداکرکے خرید کی جس کا تقریباًچار ماہ قبل اراضی لینڈ ریکارڈسنٹر سے انتقال بھی درج ہوگیا۔سابق مالک اراضی نے محمدبخش کھرل نے اپنے ساتھیوں ثناء اللہ،محسن وغیرہ 10نامزد اور10نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ چادرچاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھرمیں داخل ہوکر اسکے بھتیجے سعدعلی تشدد کو نشانہ بنایا جس سے سعدعلی شدید زخمی ہوکر زمین پر گرپڑا، گھرمیں موجود خواتین کے ساتھ گالم گلوچ اور انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیارکیا۔ ملزمان نے فروخت کی ہوئی اراضی پر دوبارہ قبضہ کی کوشش کی۔ اتنی تعداد میں ملزمان کے حملہ سے پورے علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔ گھرمیں موجود خواتین نے جب پولیس کو کال کی توپولیس کی آمد پر ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے فرارہوگئے۔بااثر ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں درخواست دی توپولیس تھانہ صدر نے روایتی سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جس پراہل علاقہ کے مردوخواتین نے اس ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورڈی پی او حافظ آباد سے بااثرملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا کہ ان کو انصاف فراہم کرکے گاؤں میں دہشت کی فضاکو ختم کیا جائے