پاکستان نے دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلاٹ خلا میں لانچ کردیا

پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چین سے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا۔ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کی جانب سے لانچ کیا جانے والا یہ دوسرا سینسنگ سیٹلائٹ ہے جو زمین کے مشاہدے، زرعی نگرانی، ماحولیاتی تجزیے کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گایہ سیٹلائٹ سی پیک، علاقائی منصوبہ بندی، قدرتی وسائل کے انتظام کے منصوبوں کی بھی نگرانی کرے گا اور نقل و حمل کے نیٹ ورکس سمیت جغرافیائی خطرات کی بھی نشاندہی کرے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق اس وقت پاکستان کے 5 سیٹلائٹ خلا میں موجود ہیں، اس موقع پر سپارکو ہیڈکوارٹرز کراچی میں تقریب ہوئی ہے جہاں قومی ترانہ بجایا گیا اور اس شاندار کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق پاکستانی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا، یہ سیٹلائٹ 24 گھنٹے اعلیٰ معیار کے مشاہدات فراہم کرے گا، اس سیٹلائٹ سے پاکستان کی صلاحیتیں مضبوط ہوں گی۔

Check Also

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے اجلاس

"حالیہ شدید مون سون سیزن کے تناظر میں ملک بھر اور خصوصا آزاد کشمیر اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے