ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں جب کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں پہلی مرتبہ خاتون اورنج لائن ٹرین چلائے گی، ندا صالح کو 6 ماہ ٹیکنیکل ڈرائیونگ کی تربیت دی گئی، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر اورنج لائن کی ڈرائیور کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دینا شروع کر دی ہے۔

hellopoint.pk