🔴لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 تارکین وطن ہلاک، 50 لاپتا

لیبیا کے مشرقی ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین نے بتایا کہ کشتی حادثےکے نتیجے میں 18 تارکین وطن ہلاک اور 50 لاپتا ہوگئے جبکہ 10 افراد کو بچالیا گیا۔

یہ واقعہ لیبیا کے شہر طبرق کے ساحلی علاقے میں پیش آیا، یہ ساحلی شہر مصر کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لیبیا مہاجرین کے لیے یورپ جانے کی کوشش میں خطرناک سمندری سفر کرنے والوں کا بڑا مرکز بن چکا ہے ۔

Check Also

تھانہ ونیکی تارڑ پولیس کی شاندار کارروائی — اسکول و کالجز کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والا بدنامِ زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

حافظ آباد: ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے