🔴سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور احمد چٹھہ نااہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا، ان کی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوگئیں۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو دس سال کی سزا سنائی ہے اس لیے وہ اب نااہل ہوچکے ہیں۔

اسی طرح الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا، پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے بعد انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے بعد یہ تینوں نشستیں اب خالی ہوچکی ہیں اور ان نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا۔

Check Also

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں 10 اگست تک بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے عہدے پر سابق آئی جی احسن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے