خیبرپختونخوا حکومت نے یوم آزادی اور ہفتہ معرکہ حق منانے کا اعلان کردیا، 7 اگست سے 14 اگست تک صوبے بھر میں مختلف تقاریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 7 اگست سے 14 اگست تک ہفتہ معرکہ حق اور یوم آزادی منایا جائے گا، اس دوران صوبے بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی، صوبائی حکومت نے تمام محکموں اور اداروں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے پورے ہفتے کی سرگرمیوں کی فہرست کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں، تقاریب میں ریسکیو 1122 کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، مشینری کی نمائش کی جائے گی ۔

hellopoint.pk