🔴الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمان کو نا اہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، تمام ارکان کو 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں ہونے کے بعد نااہل قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے 9 ارکان کو نااہل کیا، کمیشن نے تمام ارکان قومی اسمبلی وسینٹ کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے ارکان میں ایک سینیٹر، 5 ارکان قومی اسمبلی اور 3 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز شبلی فراز، عمر ایوب سمیت،حامد رضا، رائے حیدر، رائے حسن، رائے مرتضیٰ، زرتاج گل، انصر اقبال اور جنید افضل کو نااہل قرار دیا۔

Check Also

بھارتی ایماء پر حملہ کیس، PTI لیڈر شپ کو سزائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے