پنڈی بھٹیاں (امداد مبارک لودھرا) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج پنڈی بھٹیاں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، نقصانات کا جائزہ لیا اور موقع پر جاری امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر چوہدری امداد مبارک لودھرا اور سٹی صدر جابر ندیم چوہان ضلعی صدر ملک وزیر اعوان علی چوہان کے علاوہ سیکڑوں کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی حافظ آباد، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے بعد گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "جس حد تک ہو سکا، ہم اس عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔” انہوں نے تسلیم کیا کہ سیلاب کے باعث علاقے میں شدید نقصان ہوا ہے اور حکومت اس کا مداوا ہر ممکن طریقے سے کرے گی گورنر نے بتایا کہ سیلابی نقصان کی ایک بڑی وجہ سیم نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونا ہے، جس کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور آئندہ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حکومت متاثرین کے ساتھ ضرور تعاون کرے گی۔ انتظامیہ کی جانب سےنقصانات کے تخمینے کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف پہنچانے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس کے بعد سرکٹ ہاوس میں تمام اداروں اور پیپلز پارٹی کے ورکر کی ساتھ ملاقات کی اور کہا کہ متاثرین کے ساتھ ہر حد تک تعاون کرنا ہے کسی شہری کو تنہا نہیں چھوڑنا۔
hellopoint.pk