ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے رمضا ن سہولت بازار، رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کے سنٹر اور ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان سہولت بازار اور ماڈل ریڑھی بازار میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء کی دستیابی، قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیاجبکہ رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کے سنٹر کے دورہ کے موقع پر انہوں نے مستحقین میں رقوم کی تقسیم اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان سہولت بازار کے دورہ کے موقع پر آٹا، چینی، سبزیوں،فروٹ اور دیگر اشیاء کے سٹالز کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازار بند ہونے تک تمام سٹالز پر اشیائے خوردونو ش کی وافر دستیابی یقینی ہونی چاہیے تا کہ عوام کو سستی اشیاء کی خریداری میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے کسوکی روڈ پر قائم ماڈل ریڑھی بازار کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے سبزیو اور پھلوں کی قیمتوں، کوالٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے رمضان نگہبان پیکج کی رقوم کی تقسیم کے سنٹر کا دورہ کر تے ہوئے وہاں شفاف طریقہ کار کے ذریعے مستحقین میں رقوم کی تقسیم اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ا س موقع پر انہوں نے بینکوں کے نمائندوں…

hellopoint.pk