ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 122 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلے کا مرکز باجوڑ سے 102 کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔

غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، تاہم شہریوں میں شدید خوف و پھیل گیا۔

Check Also

تھانہ ونیکی تارڑ پولیس کی شاندار کارروائی — اسکول و کالجز کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والا بدنامِ زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

حافظ آباد: ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے