عام آدمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت ہوں گے عام آدمی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔

پروگرام کے تحت 5 ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے جس میں جگر ٹرانسپلانٹیشن ،گردوں کی پیوند کاری ، بون میرو ٹرانسپلانٹ ،کوکلیئر امپلانٹ اور کورنیا کی پیوند کاری شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ ہاوس کے ترجمان کے مطابق چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی۔

سرکاری اسپتالوں کے علاوہ نجی اسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے ۔ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے۔ عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی۔

Check Also

🔴تجارتی جنگ: ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

🔵واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا۔ بھارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے