خواتین کے عالمی دن کے سلسلہ میں بنیاد فاؤنڈیشن اور آواز دو پراجیکٹ کے سلسلہ میں سیمینار منعقد ہوااور واک کی گئی

حافظ آباد(زاہد سہیل سے )خواتین کے عالمی دن کے سلسلہ میں بنیاد فاؤنڈیشن اور آواز دو پراجیکٹ کے سلسلہ میں سیمینار منعقد ہوااور واک کی گئی۔ڈسٹرکٹ منیجر بنیاد فاؤنڈیشن عثمان غنی سمیت ماہر نفسیات دارالامان آمنہ غنی،سوشل نیڈآفیسر میڈم صبا،سماجی راہنماء رخسانہ بھٹی اور عائشہ خالد سمیت سماجی تنظیموں کی کارکن خواتین بڑی تعداد سیمینار اور واک میں شریک تھی۔سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ منیجر بنیاد فاؤنڈیشن عثمان غنی کاکہنا تھا کہ ملک وقو م کی ترقی اور خوشحال میں خواتین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے اور کوئی بھی قوم یا ملک اس وقت ترقی نہیں کر سکتا جب تک خواتین کو انکے حقوق نہیں دیے جاتے۔ آج کے اس جدید دور میں ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہماری خواتین تعلیم یافتہ،ہنر مند اور با صلاحیت ہوں اور یہ تبھی ممکن ہے جب خواتین کو انکے حقوق اور تمام وسائل فراہم کیے جائینگے۔انکاکہنا تھا کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ نیم سرکاری ادارے اور سماجی تنظیمیں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہیں اور عالمی دن کو منانے کا مقصد بھی خواتین کو انکے حقوق و فرائض کے حوالے سے آگاہی اور شعور دینا ہے۔

Check Also

🔴الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمان کو نا اہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے