حافظ آباد : مدرستہ المدینہ ماڈل بازار علی پور روڈ حافظ آباد میں ایک پُروقاراجتماع

حافظ آباد : مدرستہ المدینہ ماڈل بازار علی پور روڈ حافظ آباد میں ایک پُروقاراجتماع منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس موقع پر سال 2024ء میں حفظِ قرآن مکمل کرنے والے 100 سے زائد طلبہ کو تحائف سے نوازا گیا.اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمد وسیم عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے قرآن پاک کی تعلیمات کی اہمیت اور حفاظِ کرام کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان نسل ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں، جو دینِ اسلام کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔مزید برآں، رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر زکوٰۃ اور عطیات کی اہمیت یاد دلاتے ہوئے انہوں نے دعوتِ اسلامی کو ان عطیات سے مستفید کرنے کی ترغیب دی، تاکہ یہ تنظیم دین کی خدمت میں مزید بہتری لا سکے۔اجتماع کے اختتام پر حفاظِ کرام میں تحائف تقسیم کیے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Check Also

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے اجلاس

"حالیہ شدید مون سون سیزن کے تناظر میں ملک بھر اور خصوصا آزاد کشمیر اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے