تھانہ ونیکی تارڑ پولیس کی شاندار کارروائی — اسکول و کالجز کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والا بدنامِ زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

حافظ آباد: ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ ونیکی تارڑ لیاقت عباس بھٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور ISF تنظیم کے لیڈر اظہر منیر ولد منیر سکنہ لالکے دھرنکے کو منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کالج کے طلباء کو منشیات فروخت کر رہا تھا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے 01 کلو 340 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ 9-C کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے بچانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Check Also

امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر کے ہم پلہ پاک فوج کے بیڑے میں شامل Z-10ME کن خصوصیات کا حامل ہے؟

پاک فوج کے بیڑے میں شامل ہونے والا جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر متعدد جنگی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے