
تازہ ترین نجی ٹی وی کے مطابق لیاری کی رہائشی خاتون کو 6 سال سے پیٹ میں تکلیف تھی، متعدد اسپتالوں نے سرجری سے منع کردیا تھا۔تاہم لیاری جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے پیچیدہ سرجری کرنے کا فیصلہ کیا اور خاتون کے پیٹ سے 10 کلو وزنی رسولی نکال لی، شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی پرنسپل نے بتایا کہ پیچیدہ نوعیت کی سرجری میں ماہرین کی 3 ٹیموں نے حصہ لیا۔

hellopoint.pk