سوسائٹی فار ہیومن رائٹس، رفیع فاؤنڈیشن، کے زیر اہتمام جشن ازادی فری میڈیکل کیمپ

ماہر ڈاکٹرز کی موجودگی

مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ مفت ادویات کی فراہمی کلینیکل ٹیسٹ کیے گئے

موجودہ معاشی حالات میں دکھی انسانیت کی خدمت ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں: ڈاکٹر شہزاد علی رضا
لیہ : عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اور رفیع فاؤنڈیشن لیہ کے زیر اہتمام چوک اعظم میں جشن آزادی فری میڈیکل اینڈ فزیوتھراپی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،، جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کیں
تفصیل کے مطابق سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اور رفیع فاؤنڈیشن لیہ کے زیرِ اہتمام ڈاکٹرز میڈیکل کمپلیکس چوک اعظم کے ماہر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے تعاون سے چوک اعظم میں ایک روزہ جشن آزادی فری میڈیکل اینڈ فزیو تھراپی ، سائیکالوجیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔، جشن آزادی فری میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم خدمات سر انجام دیں جشن آزادی کیمپ میں جنرل فزیشن ڈاکٹر فراز خالد، کنسلٹنٹ فزیو تھراپسٹ عماز خالد ،سائیکالوجسٹ رابعہ فراز اور ماہر غذائیت ادیبہ فاطمہ نے مریضوں کو مفت خدمات فراہم کر نے کیساتھ ساتھ صحت سے متعلق آگاہی بھی دی،،،
جشن آزای فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں اور تمام لیبارٹری ٹیسٹوں پر 50 فیصد خصوصی رعایت دی ،، ماہرین نے تمام مریضوں کو مفت طبی معائنہ ،علاج اور رہنمائی دی ،، معدہ ،جگر،گیسٹرو،فالج، لقوہ، ریڑھ کی ہڈی کے مسائل، خواتین کے مسائل، بچوں کی نشوونما میں کمی، اور بزرگوں کے امراض پر خصوصی توجہ دی گئی،، پٹھوں، جوڑوں، اعصابی کمزوری اور ذہنی دباؤ کے مریضوں کا علاج کیا گیا،، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس لیہ کے ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ڈاکٹر شہزاد علی رضا کا کہنا تھا کہ ایسے فلاحی کاموں کو پروان چڑھانا، دکھی انسانت کی خدمت کے مقصد کو ژندہ رکھنا ھے اور عوامی شعور بیدار کرنا ھے دور دراز علاقوں میں رہنے والے مستحق اور نادار مریضوں کو ماہر ڈاکٹرز کی مفت سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنا ہے۔

Check Also

عام آدمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت ہوں گے عام آدمی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔

پروگرام کے تحت 5 ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے جس میں جگر ٹرانسپلانٹیشن ،گردوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے