ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بائی پاس ریلوے لائن پر فلائی اُوور کی تعمیر ایک اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے۔ اس کی جلد تکمیل ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی اولین ترجیح ہے تا کہ عوام اس منصوبے سے براہِ راست استفادہ حاصل کر سکیں اور اُنہیں ذرائع آمدو رفت کی بہتر سہولیات میسر ہو سکیں۔محکمہ ہائی وے فلائی اُوور اور حافظ آبا د شیخوپورہ روڈ کی تعمیر کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔فلائی اُوور اور حافظ آباد شیخو پورہ روڈ کے ان اہم منصوبوں کی تکمیل پر 822ملین کی لاگت آئیگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلائی اُوور اور حافظ آباد شیخو پور ہ روڈ کے منصوبوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ایکسئین ہائی وے اسجد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بائی پا س ریلوے لائن کے منصوبے کے دورہ کے موقع پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ان ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اس لیے فلائی اُوور کے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تا کہ اس کی تعمیر کے دوران عوام کو جن مشکلات کا سامنا ہے وہ ختم ہو سکے اور ذرائع آمدورفت کی بہتر اور معیار ی سہولت دستیاب ہو سکیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے حافظ آباد شیخو پور ہ روڈ کے منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹر ک کی تعمیراور دیگر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ضلع بھر میں عوامی، فلاحی اور علاقائی تعمیرو ترقی کے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے اور انہیں معیار اور مقررہ مدت کے دوران مکمل کرنے کا مقصد بھی عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

hellopoint.pk